دارارقم اسکولز کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد یاب سین خان،الخدمت فاونڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبدالشکور کو دارارقم اسکولز کی طرف سے ایک کروڑ روپے کاچیک پیش کررھے ہیں۔ان کے ھمراہ الخدمت کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص،نیشنل ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز عامر محمود چیمہ اور سی ای او دارارقم سید وقاص جعفری موجودہیں۔دارارقم اسکولز نے ملک بھر میں اپنے اسٹاف ممبرز کی ایک دن کی تنخواہ متاثرین سیلاب کے لئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ھے ۔اسی طرح ملک بھر میں دارارقم کی سات سو سے زائد برانچز ،الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعہ فلڈ ریلیف مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔